یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں میں مسلم خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ کل گجرات کے شہر سورت میں ہزاروں مسلم خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور یکساں سول کوڈ کے خلاف اپنا زبردست احتجاج درج کرایا۔ دیکھیں تصویریں۔
گجرات کے آل مسلم سماج کے زیر اہتمام نکالی گئی ایک ریلی میں پچیس ہزار سے زائد مسلم خواتین نے حصہ لیا۔
'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">ان خواتین کا تعلق سورت اور اطراف کے علاقوں سے ہے۔
خواتین نے یہ کہتے ہوئے ضلع کلیکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا کہ مسلم خواتین اپنے پرسنل لا میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گی۔
زاہدہ نامی ایک خاتون نے شریعت کو مسلم مردوں اور خواتین کے لئے ایک آکسیجن سے تعبیر کیا۔